حویلی میں انفارمیشن آفس کے قیام پر وزیر اطلاعات کو مبارک باد

منگل 22 اکتوبر 2013 17:15

فاروڈ کہوٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اکتوبر 2013ء) پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا ایک اہم اجلاس جبی سیداں میں ہوا جس میں شفیق بخاری ،حیدر کرارشیرازی،حسنین بخاری،سید علی کاظمی،سید جواد بخاری،مغیث شیرازی،مشتاق شیرازی کے علاوہ درجنون کارکنوں نے شرکت کی ،اجلاس میں وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوے حویلی میں انفارمیشن آفس کے قیام پر وزیر اطلاعات کو مبارک باد دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور وہ اس وقت پورے کشمیر کی دل آویز شخصیت بن چکے ہیں ۔اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات سیدبازل علی نقوی کے حق میں تہنیتی قرارداد منظور کی گئی اور انہیں حویلی کے دورے کی فوری دعوت دی گئی ۔اجلاس کے دوران وزیر برقیات فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ان کو بھی مبارک باد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں