تھانہ پیرودھائی پولیس کی کارروائی ،پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والاملزم گرفتار

منگل 27 اکتوبر 2020 16:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) تھانہ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والاملزم گرفتار کر کے نقدی،موبائل فون اورمختلف نمبر ز کی پرچیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوسر بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والے ملزم تنویر ملک کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے نقدی رقم15ہزار روپے،موبائل فون اور مختلف نمبرزکی پرچیاں برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اوپیرودھائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ نوسربازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھاجائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں