کہوٹہ، قتل کی لرزہ خیز واردات،جائید اد کے تنازعہ پر آتشی اسلحہ سے لیس ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل ، چار زخمی ، دو شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفرکر دیا گیا

جمعرات 14 اگست 2014 21:32

کہوٹہ، قتل کی لرزہ خیز واردات،جائید اد کے تنازعہ پر آتشی اسلحہ سے لیس ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل ، چار زخمی ، دو شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفرکر دیا گیا

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) یونین کونسل نڑھ کے گاؤں پیالیاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔ جائیداد کے تنازعہ پر آتشی اسلحہ سے لیس ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ 4زخمی۔ دو شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع سنتے ہی سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد آف مٹور، سابق امیدوار برائے ناظم یونین کونسل نڑھ افتخار ستی سمیت سینکڑوں افراد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نڑھ کے گاؤں پیالیاں میں ملزم ملازم حسین ولد محمد زمان نے فائرنگ کر کے غلام جیلانی ولد پہلوان قوم ستی، غلام رسول ولد پہلوان ، عبدالجبار ولد فقیر محمد اور الطاف حسین عرف طالب ولد شاہ محمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ سے نزاکت حسین ولد الطاف ، تیمور حسین ولد الطاف، صفدر حسین ولد محمد رفیق، تنویر بی بی زوجہ الطاف شدید زخمی ۔

دو شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا۔ تا حال تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج نہ ہوا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں