راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلا ف کریک ڈائو ن جاری

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلا ف کریک ڈائون جاری ہے ،11ملزمان گرفتار،1600گرام چرس اور 06لیٹر شراب برآمدکر لی گئی ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائو ن کرتے ہوئے11ملزمان کو گرفتارکرکے1600گرام چرس اور06لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے حسن خان سے230گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے زاہد محمود سے150گرام چرس، ابراراحمد سے160گرام چرس،تھانہ سول لائنزپولیس نے قاسم سے110گرام چرس، عدنان سے115گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے عارف سے 220گرام چرس،حسن علی سے103گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے احسن نواز سے300گرام چرس، محمد عاقب سے05لیٹر شراب ،تھانہ مورگاہ پولیس نے وقاص سے250گرام چرس،جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سحر گل سے01لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ، سب ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔


متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں