کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے باہر موٹر سائیکل سٹینڈ ٹریفک روانی میں رکاوٹ بن گیا

منگل 25 ستمبر 2018 19:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے باہر موٹر سائیکل سٹینڈ ٹریفک روانی میں رکاوٹ بن گیا ،وسیع پارکنگ کے باوجود ہسپتال انتظامیہ نے موٹر سائیکلز کے داخلے پر پابندی لگا دی ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اے پی پی کو بتایاکہ کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے احاطے میں وسیع پارکنگ کے باوجود موٹر سائیکلز کو ہسپتال میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے ہسپتال کے باہر سڑک پر موٹر سائیکل سٹینڈ بن چکا ہے اور ٹریفک روانی متاثر ہو گئی ہے ۔

اس صورتحال سے جہاں شہریوں کو شدید مشکلات لاحق ہیں وہیں ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی دشوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سی جی ایچ گارڈز نے استفسار پر قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ایڈمنسٹریٹر نے موٹر سائیکلز کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اس لیے باہر رش ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں