جدید ریسرچ اور فش فارمنگ کو ترقی دے کر زیادہ سے زیادہ فارمرز کو اس شعبے میں آگے لایا جاسکتا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر

منگل 23 اکتوبر 2018 20:17

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) کینیئرڈ کالج لاہور بی ایس زیالوجی کی طالبات نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف زیالوجی گیتی جوشوا اور ملک ایوب کی سربراہی میں ماہی پروری کی عملی تربیت کے لیے محکمہ ماہی پروری کے دفاتر کا دورہ کیاجہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماہی پروری مس ثنا ء عروج نے انہیں ماہی پروری کے اہم موضوعات کے بارے میں جدید ریسرچ سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر طالبات سے کہا کہ ماہی پروری سیکٹر میں جدید ریسرچ اور فش فارمنگ کو ترقی دے کر زیادہ سے زیادہ فارمرز کو اس شعبے میں آگے لایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری پنجاب ڈاکٹرسکندر حیات کی ہدایت پر صوبے میں فش فارمنگ کے بارے میں عوامی سطح پر معلومات عام کی جارہی ہیں اور محکمہ ماہی پروری کاشعبہ تشہیر اس سلسلے میں فعال کردار ادا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

مس گیتی جوشوا نے بتایا کہ کینئیرڈ کالج کی ریسر چ ایسوسی ایٹ ذولنور ندیم،تحلیل علی،عدینہ طارق ،حباخان،کاشف سہیل،روماامجد اور مہوش ناز نے محکمہ ماہی پروری کے علاوہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک، ٹرببل 5 ،ٹرببل 6،جبی رملی،شاہدرہ اور دیگر ایسے مقامات ہیں ان واٹر باڈنر کاسروے کیا جہاں مچھلیوں کی غذا کے طور پر چھوٹے کیٹروں کی افزائش ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں