راولپنڈی، اشتہاریوں ، عدالتی مفروروں،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں8اشتہاریوں اور7مفروروں سمیت 35ملزمان گرفتار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاریوں ، عدالتی مفروروں،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کاروائی میں8اشتہاریوں اور7مفروروں سمیت 35ملزمان گرفتار کرکے 2200گرام چرس،62لیٹر کھلی شراب، 1بوتل شراب ،6 پستول0 3بور مع 20روند،1 موزرمع 3رونداور 1 رپیٹر 12بوربر آمد کرلئے تھانہ چونترہ پولیس نے انتہائی مطلو ب اشتہار ی عبدالرئوف اورارشد ، تھانہ روات پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری وحید اور اشتہاری رحیم ، تھانہ کینٹ پولیس نے اشتہا ری ظہور ، تھانہ ریس کورس پولیس نے اشتہاری راحت ، تھانہ صدر واہ پولیس نے اشتہاری نوشیر ، تھا نہ سٹی پولیس نے اشتہاری خرم، تھانہ کلر سیداں پولیس نے عدالتی مفرور عمران جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے عدالتی مفرو رامجد ، راشد ، نفیس، اقبال ، سلیم اور تنویر کو گرفتا ر کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیاادھرتھانہ گوجر خان پولیس نے عمران سے 200گرام چرس،انیس سے 1100گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے رب نواز سے 110گرام چرس، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جمشید سے 240گرام چرس، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے عمر سے 320گرام چرس، خضر سے 230گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے یاسر سے 12لیٹر کھلی شراب، زائد سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے ناصر سے 5لیٹرکھلی شراب،تنویر سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ مورگاہ پولیس نے سکندر سے 5لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے ہتوک جان سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ریس کورس عاصم سے 1بوتل شراب، تھانہ نصیرآباد پولیس نے شان سے 1 پستول 30بور مع 2روند ، تھانہ وارث خان پولیس نے خضر حیات سے 1 پستول 30بور ، تھانہ صادق آباد پولیس نے عمیر سے 1 پستول 30بور مع 4روند، اسامہ سے 1 پستول 30بور مع4روند اور 1 موزرمع 3روند، عبدالواحد سے 1 پستول 30بور مع 5روند ، تھانہ گوجر خان پولیس نے مہر سے 1 پستول 30بور مع 5روندجبکہ تھانہ جاتلی پولیس نے سجاد سے 1 رپیٹر گن 12بوربر آمد کرلی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں