پنجاب کے کالجوں میں 2ہزار978لیکچرار بھرتی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 17 دسمبر 2018 21:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کالجوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے صوبہ بھر سے 2ہزار978لیکچرار بھرتی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 1772خواتین جبکہ 1206مرد لیکچرار بھرتی کئے جائیں گے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکشن افسر (ڈسپلن ،فی میل) میاں اظہر صدیق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹ کوٹہ کے تحت تمام کیڈرز کے گریڈ 17 کے مستقل لیکچرار بھرتی کئے جائیں تاہم پالیسی کے مطابق امیدواروں کو دیئے جانے والے (سی ٹی آئی) کے اضافی 5نمبر قابلیت میںشامل نہیں کئے جائیں گے جبکہ نوٹیفکیشن میں تمام امیدواروں کے انتخاب اور سفارشات میں قوائد وضوابط کو ملحوظ خاطر رکھنے کی سخت ہدائیت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں