راولپنڈی پولیس کی فروشوں کیخلاف کارروائی ،18 ملزمان گرفتار ،قبضے سے منشیات برآمد، مقدمات درج

جمعرات 17 جنوری 2019 19:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) راولپنڈی پولیس نے سی پی او عباس احسن کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی18 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سی6480 گرام چرس ،265 لیٹر کھلی شراب ، 2 0بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے افضال سے 1350گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ثقلین سے 1460گرام چرس اور حفیظ سے 240گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے رضوان سے 1550گرام چرس اور عاقب سے 300گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے عمران سے 1150گرام چرس، تھانہ گوجر خان پولیس نے عثمان مسیح سے 300گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے تصور سے 130گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے فیصل سے 206لیٹر کھلی شراب، نوید سے 01بوتل شراب اور نصیر سے 01بوتل شراب، تھانہ ویسٹریج پولیس نے ذیشان سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ کینٹ پولیس نے نثار سے 12لیٹر کھلی شراب، سرفراز سے 12لیٹر کھلی شراب اور گلریز سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے وقاص سے 15لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے شمریز سے 05لیٹر کھلی شراب اور بابر سے 05لیٹر کھلی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں