بچیوں کو ایام مخصوص کے دوران جان لیوا امراض سے بچائو کیلئے خصوصی تربیتی پروگرا م کا آغاز کر دیا ،تانیہ خان

لڑکیاں تربیت مکمل کرنے کے بعداپنے علاقوںمیں مختلف محکموں ،اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے عوامی اپنا کردار ادا کرینگے،چیئر پرسن ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ پاکستان

بدھ 23 جنوری 2019 21:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2019ء) چیئر پرسن ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ پاکستان تانیہ خان نے کہا ہے کہ بلوغت کی عمر کو پہنچنے والی نو عمر بچیوں کو ایام مخصوص کے دوران محفوظ طریقوںاورانفیکشن کے باعث جان لیوا امراض سے بچائو کیلئے ماسٹر ٹرینرز کے خصوصی تربیتی پروگرا م کا آغاز کر دیا گیاہے جو تربیت مکمل کرنے کے بعداپنے علاقوںمیں مختلف محکموں ،اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے عوامی اپنا کردار ادا کریں گے چیئر پرسن ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ پاکستان تانیہ خان، سینئر ٹیکنکل آفیسر ڈاکٹر ورجینا کومووو، دیپا شاقیہ، عائیدہ جرمہ ، اور دیگر ماہرین نے اس موقع پر اظہار خیال کے دوران خواتین کے ان مسائل کواجاگر کیا جو انہیں ایام مخصوصہ کے دوران پیش آتے ہیں پروگرام میں وفاقی او صوبائی محکموں کے حکام ، سول سوسائٹی کے نمائندے اور رائے عامہ پر اثر انداز ہونے والے معتبر شخصیات شریک ہیں تانیہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بلخصوص دیہی علاقوں میں اور دور دراز کے ایسے مقامات میں واقع آبادیوں میں جو شدید موسمی حالات یا دیگر عوامل کی وجہ سے محصور ہو کر رہ جاتی ہیں وہاں خواتین کو آیام مخصوصہ کے دوران محفوظ تریقے سے اپنی صحت و صفائی برقرار کے بارے میں آگاہی انتہائی ضروری ہے جس کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ماسٹر ٹرینرز تربیت مکمل کرنے کے بعداپنے علاقوںمیں مختلف محکموں ،اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے عوامی اپنا کردار ادا کریں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں