پولیس نے کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گینگ کے 08ملزمان کو گرفتارکرلیا

منگل 25 جون 2019 18:06

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) تھانہ کہوٹہ پولیس نے کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گینگ کے 08ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ دو سوزوکی کیری ، دو مہران کار یں اور 06عدد موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ۔یہ بات ایس ڈی پی او کہوٹہ سعودخان نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے کہوٹہ سرکل میں کار و موٹر سائیکل کی وارداتوں کے سدباب کے لئے ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کو ٹاسک دیا ، جنہوں نے ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او کہوٹہ و دیگر افسران و ملازمان پر مشتمل خصو صی ٹیمیں تشکیل دیں ، ٹیم نے شب و روز محنت کرتے ہوئے دو گینگ کے 08ملزمان بلال حسین ، غلام حسین ، عمر فاروق ، واصف فیض ، زوہیب ممتاز ، خرم ندیم ، ظہور احمد اور محمد عمر خان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ کہوٹہ و راولپنڈی کے دیگر تھانوں کے علاقہ میں بھی کار و موٹر سائیکل چوری کے انکشاف کئے ہیں ، ملزمان سے مسروقہ شدہ 02عدد سوزوکی کیری ، 02عدد مہران کار ، 06عدد موٹر سائیکل اور 05لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مفید طلب انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں