پی ایچ اے کے زیر اہتمام "جوائن ہینڈ ود پی ایچ اے فار ریوائیول آف راولپنڈی" مہم کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ ای) راولپنڈی کے زیر اہتمام شہر کو خوبصورت و سرسبز بنانے کیلئے نوجوان رضا کاروں کے تعاون سے جوائن "ہینڈ ود پی ایچ اے فار ریوائیول آف راولپنڈی" مہم کا آغاز 25 جولائی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران مختلف قسم کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں عوام کیلئے اگاہی سیشن، ٹریننگ، مختلف سماجی مسائل پر ٹریننگ، پلانٹ ڈسٹریبیوشن ہفتہ، صفائی مہم وال، ٹریفنگ آویئرنس اینڈ منیجمنٹ ویک وغیرہ شامل ہیں۔ مہم کا مقصد راولپنڈی شہر کو خوبصورت بنانا اور عوام کی طرف سے سماجی ذمہ داریوں کی تکمیل کرنا ہے، اس ضمن میں پی ایچ اے کی جانب سے تمام رضا کاروں کو تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں