ٹریفک پولیس راولپنڈی کا عیدالاضحی ،یوم آزادی پر ون ویلنگ کرنے کی غرض سے تیار موٹر سائیکلوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

الٹریشن شدہ موٹر سائیکلوں سے 660 الٹر شدہ مڈ گارڈز اتارلئے گئے، کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے پر402موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی

منگل 20 اگست 2019 21:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) ٹریفک پولیس راولپنڈی کا عیدالاضحی اور یوم آزادی پر ون ویلنگ کرنے کی غرض سے تیار کئے گئے موٹر سائیکلوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں الٹریشن کر کے تیار کئے گئے موٹر سائیکلوں سے 660 الٹر شدہ مڈ گارڈز اتارے گئے ہیں اسی طرح موٹر سائیکل کے سائلنسر میں تبدیلی کر کے شور پیدا کرنے پر 100سے زائد موٹر سائیکلوں سے سائلنسرزاتار کر قبضہ پولیس میں لئے ہیں جبکہ کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے پر402موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کم عمر بچوں کے والدین کو بلا کر ان سے آئندہ کم عمری میں اپنے بچوں سے ڈرائیونگ نہ کروانے کا بیان حلفی لیا ہے اسی طرح ٹریفک پولیس نے 200سے زائد اپلائیڈ فار موٹر سائیکل پکڑ کر ان کی ایکسائز آفس سے رجسٹریشن کا عمل مکمل کروایا ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ میں الٹریشن کرنے والی28 پیشہ ور میکینکس کی فہرست مرتب کر کے ان سے موٹر سائیکلوں میں آئندہ الٹریشن نہ کرنے کا بیان حلفی بھی لیا ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی وارننگ دی ہے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹریفک پولیس نے چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت اور زیر نگرانی عید الاضحی اور یوم آزادی پر ون ویلنگ ، کم عمری میں ڈرائیونگ ، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں ، بغیر سائلنسر اور ون ویلنگ کے لئے تیار کئے گئے موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی اس موقع پر خصوصی سکواڈ بھر پور ایکشن میں رہا اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس نے عید اور یوم آزادی پر آن گرائونڈ روڈ یوزرز کو بہترین ٹریفک سہولیات بھی فراہم کیں ہیںجس پر شہریوں کی جانب سے ٹریفک پولیس راولپنڈ ی کو بھرپور انداز میں خراج تحیسن پیش کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں