وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پوتی کو سپرد خاک کردیا گیا

اتوار 22 ستمبر 2019 22:45

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پوتی، ایم این اے شیخ راشد شفیق کی بھتیجی اور شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کو سوگواران کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں ،اراکین پارلیمنٹ، تاجروں اور وکلاء سمیت زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ،ایم این اے شیخ راشد شفیق اور شیخ شاکر شفیق سے ملاقات کر کے ان سے اظہار تعزیت کیا۔نماز جنازہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں ، دارلعلوم تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ،ترجمان لال حویلی شیخ امین، انجمن تاجران راولپنڈی سٹی و کینٹ کے عہدیداران ،تاجروں کی کثیر تعداد کے علاوہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کو جدید قبرستان کمیٹی چوک میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کی روح کے ایصال ثواب کے لئی(آج) پیر کو نماز عصر کے بعد لال حویلی میں قرآن خوانی ہوگی جبکہ نماز مغرب کے بعد اجتماعی دعائے مغفرت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں