ناجائز اسلحہ اور قمار بازوں کیخلاف کارروائی،13ملزمان گرفتار

پیر 23 ستمبر 2019 20:50

راولپنڈی23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) ضلعی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قمار بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ نیوٹائون پولیس نے محمد فاطر سے 1پستول 30بور معہ2روند،اسامہ سے 1پستول30بور معہ3روند،تھانہ ویسٹریج پولیس نے مشتاق سی1پستول30بور معہ4روندجبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے رزاق ،عنصم ،عبدالخالق،خالد،شاہد،لیاقت ،صدیق،بشیر ،رمضان اور ارشد کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم مبلغ14180روپے ،8موبائل فون اور تاش برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں