راولپنڈی ،ضلعی انتظامیہ شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس اور لاء اینڈ آرڈر کنٹرول کے حوالے سے انتظامی امور کو ہمہ وقت مانیٹر کر رہی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرظہیر انور جپہ

پیر 14 اکتوبر 2019 20:20

ڑ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس اور لاء اینڈ آرڈر کنٹرول کے حوالے سے جملہ انتظامی امور کو ہمہ وقت مانیٹر کر رہی ہے - انہوں نے متعلقہ اداروں اور محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ تمام تر انتظامات کی تیز رفتار اور احسن تکمیل یقینی بنائی جائے انہوں نے یہ ہدایات چہلم شہدائے کربلا کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیںاجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی اے ڈی سی جی نے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے چیف آفیسرز کو احکامات جاری کئے کہ چہلم کے جلوسوں کے روٹس پر سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بہتری اور دیگر متعلقہ سروسز کی فراہمی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے - اسی طرح انہوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ چہلم کے جلوسوں کے روٹس پر عمدہ صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ واسا انتظامیہ کو متعلقہ دائرہ کار کی ذمہ داریوں کی احسن تکمیل کی ہدایت کی - اے ڈی سی جی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے انتظامات کے حوالہ سے حکومت پنجاب کی جاری کردہ ایس او پیز پر کماحقہ عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں کسی شعبہ کی غفلت اور ناقص کارکردگی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں