راولپنڈی،نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ، یونین کونسل کے سابق ناظم جاںبحق ،راہگیرطالب علم سمیت2افرادزخمی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) تھانہ گوجرخان کے علاقے میںنامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے مقامی یونین کونسل کے سابق ناظم جاںبحق اورراہ گیرطالب علم سمیت2افرادزخمی ہو گئے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے یونین کونسل کے سابق ناظم عبدالقیوم جواں سال طالبعلم اویس اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیازخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم عبدالقیوم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے پولیس کے مطابق مقتول پارٹی نے ملزمان کی نشان دہی کردی ہے اورمفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں