نبی آخرالزماں ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے،راشد حفیظ،سردارنسیم

بدھ 13 نومبر 2019 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) صوبائی وزیر راشد حفیظ اور سابق مئیر سردار نسیم نے کہا ہے کہ نبی آخرالزماں ﷺ رحمت للعالمین ہیں اور تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تابش ہاو میں س مرکزی میلاد کمیٹی لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام منعقدہ آٹھویں میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میلاد کانفرنس میں سابق چئیر مین آر ڈی اے عارف عباسی،کنور معیز احمد خان، سابق ایم پی اے ملک افتخار، سابق چیئرمین وقار ڈار۔

سجادہ نشین شاہ چن چراغ اعتبار بخاری، حاجی فضل الرحمن ،ڈاکٹر آصف،غلام یسن،وسیم تابش،شفیع قادری،ناصر تابش اور نیر تابش نے بھی خطاب کیا جبکہ درجنوں میلاد کمیٹیوں اور سینکڑوں معززین علاقہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی ﷺ آخری نبی ہیں اور انکی امت آخری امت ہے ۔ہماری دنیا و آخرت میں نجات اسی میں ہے نبی ﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہو کر زندگی گزاری جا یے کہ یہی حق اور سچ کا سیدھا راستہ ہے اور جو اس راستے سے بھٹک گیا وہ دنیا اور آخرت دونوں میں نامراد رہے گا ۔

میلاد کانفرنس میں ٹاپ سٹی کی جانب سے قرعہ اندازی کے زریعے پانچ خوشنصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بھی دیے گئے ۔ مختلف میلاد کمیٹیوں اور نعت خوانوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں