حکومت عو ام کوبنیا د ی سہولیات کی فر اہمی کے لئے کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کہاہے کہ حکومت عو ام کوبنیا د ی سہولیات کی فر اہمی کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تما م متعلقہ اداروں کے حکا م فرا ئض منصبی مستعد ی سے سر انجا م دیںبا لخصوص تعمیر نو کے ادارے جا ری تر قیاتی منصو بوں کی مقر رہ مد ت میں تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر یں۔

اور نئی تر قیا تی سکیمیوں پر بھی کا م شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ سرکاری ادارے مفا د عا مہ کے منصو بو ں میں حا ئل رکاوٹو ں کو دور کر نے کے لئے ضروری اقدامات کریںاور عوامی فلاح کے لئے جاری منصوبوں پر کا م کی رفتار کو تیز کریںتا کہ ان منصو بو ں کی بر و قت تکمیل سے عو ام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملیحہ جمال ،محکمہ صحت ، تعلیم، ، واپڈا ، بلڈنگز، روڈز،ویسٹ مینجمنٹ ،آرڈی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں