کہو ٹہ:تبد یلی سر کا ر کا نئے سا ل کے مو قع پر عوا م پر مہنگا ئی کا نیا بم گرا دیا

آٹا ، چینی ، گھی ، میدے ، گیس ، بیسن کی قیمتو ں میں کئی گنا اضا فہ ، مو جو دہ حکومت نے غر یب مکا ئو سکیم پر تیزی سے کا م شرو ع کر دیا ، کلا تھ مر چنٹ نے کفن کے ریٹ بھی بڑ ھا دیئے

ہفتہ 4 جنوری 2020 22:18

کہو ٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2020ء) تبد یلی سر کا ر کا نئے سا ل کے مو قع پر عوا م پر مہنگا ئی کا نیا بم گرا دیا ، آٹا ، چینی ، گھی ، میدے ، گیس ، بیسن کی قیمتو ں میں کئی گنا اضا فہ ، مو جو دہ حکومت نے غر یب مکا ئو سکیم پر تیزی سے کا م شرو ع کر دیا ، کلا تھ مر چنٹ نے کفن کے ریٹ بھی بڑ ھا دیئے ۔

(جاری ہے)

غریب کو مرنے کے بعد بھی مشکلا ت کا سا منا ،70فیصد عوا م کود و ٹا ئم کی رو ٹی کے بجا ئے ایک ٹا ئم کی رو ٹی نصیب ہو نگے ،کا رو با ری طبقہ بھی پر یشا ن ، عوا م کو اپنے گنا ہو ں کی سزا مل رہی ہے ، جیسے اعما ل ویسا حکمرا ن ،خدا راہ عوا م کے حا ل پر رحم کیا جا ئے ، ور نہ غر یب لو گ بھو کے فٹ پا تھو ں پر سو نے پر مجبو ر ہو جا ئیں گے ان خیا لات کا اظہا ر گز شتہ رو ز سینکڑو ں معذ زین علا قہ نے نما ئندہ کو احتجا جی بیا ن دیتے ہو ئے کیا انہو ں نے مز ید کہا کہ حکو مت نے عوا م پر مہنگا ئی کا جو بم گرا یا ہے وہ سرا سر ظلم ہے ، اتنی مہنگا ئی سا بقہ کسی حکو مت میں نہیں ہو ئی ،عوا م نے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ کیا ہی تبد یلی ہے ، عوا م آئندہ تبد یلی کے نا م سے دو ر بھا گیں گے حکو مت نے عوا م سے وعدہ کیاتھا کہ غر یبو ں کے خا تمے کیلئے جلد از جلد اقدا ما ت کیئے جا ئیں گے وہ وعدہ پو را کر دیا گیا ، عوا م بھو ک اور افلا س میں مبتلا ہو چکے ہیں ، آٹا،گھی ،میدہ ، گیس ،اور دیگر اشیا ء کو کئی گنا مہنگا کرنا غر یبو ں کے سا تھ زیا دتی ہے ، امیر امیر تر اور غر یب غر یب تر ہو چکا ہے عوا م کے اعما ل جسطر ح ہو تے ہیں اللہ تعا لی ویسا ہی حکمرا ن تعینا ت کر تا ہے ایک مز دو ر 600سو سی700دیہا ڑی دا ر ہے وہ اس دو ر میں کیسے جی سکتا ہے مو جو دہ حکو مت سے عوا م تنگ آچکے ہیں انہو ں نے حکمرا نو ں سے اپیل کی ہے کہ خدا را ہ مہنگا ئی کا طو فا ن رو کا جا ئے ور نہ غر یب عوا م کیلئے کفن کی قیمت بھی زیا دہ ہے وہ نہ جی سکتے ہیں اور نہ مر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں