راولپنڈی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی کے لیے B-1کے امتحانات میں 79 کانسٹیبل کامیاب قرار

جمعرات 20 فروری 2020 23:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) راولپنڈی پولیس میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی کے لیے B-1کے امتحانات میں 79 کانسٹیبل کامیاب قرار پائے نتائج کے مطابق کانسٹیبل عاقب نواز نے پہلی، کانسٹیبل عثمان غنی نے دوسری اور کانسٹیبل محمد شاہ زیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی کے لئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں16فروری کو تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا، امتحانات میںلسٹ Aمیں درج 1ہزا ر کے قریب کانسٹیبلوں نے امتحانات میں حصہ لیا جس میں115 امیدوار کامیاب قرار پائے، تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے سی پی او محمد احسن یونس ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل اور ایس پی صدر ضیا الدین احمد پر مشتمل بورڈ نے انٹرویو لیا، جس میں تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والی115 امیدواروںنے حصہ لیا جن میں سے 79 امیدوار کامیاب قرار پائے سی پی اونے کامیاب کانسٹیبلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں