ث*راولپنڈی پولیس کا آتش بازوں کیخلاف کریک ڈائون ، 6 ملزمان گرفتار

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:00

Aراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، 06 ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والی03 ملزمان مبشر ، خرم حسین اور ولید خالد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کرلیا،جبکہ ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کی غرض سے سامان آتش بازی لے کر جانے والے 03ملزمان وجدان احمد، وقاص اور علی مراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں