راولپنڈی،تھانہ آراے بازار پولیس کی کارروائی ،6قمارباز گرفتار ،دائو پر لگی رقم برآمد، مقدمہ درج

جمعرات 26 نومبر 2020 18:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) تھانہ آراے بازار پولیس نے قماربازوں کیخلا ف کارروائی کرتے ہوئے 6قمارباز گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم7ہزار 310روپے،5 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کے خلاف کاروائیو ں کاسلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 06قمار بازوں کو گرفتارکرلیا ،گرفتارملزمان میں میر خان ،حارث خان ،محمد صابر ،طارق محمود ،محمد ریاض اورمحمد صدیق شامل ہیں ،ملزما ن کے قبضہ سے جو اء کے دائو پر لگی رقم 07ہزار 310روپے ،05موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ اوآراے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قماربازوں کے خلاف کاروائیو ں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں