راولپنڈی،پی آئی اے اسپیڈکس کے 250 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کوبیک جنبش قلم فارغ

پیشگی اطلاع اور نوٹس کے بغیر برطرفیوں پر ڈیلی ویجز ملازمین کاپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

منگل 1 دسمبر 2020 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء)قومی ایئر لائن(پی آئی ای) اسپیڈکس کے 250 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کوبیک جنبش قلم فارغ کر دیا گیاکسی پیشگی اطلاع اور نوٹس کے بغیر برطرفیوں پر ڈیلی ویجز ملازمین نے منگل کے روز راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین برطرفی کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے جبکہ ملازمین مظاہرین نے برطرفی کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرین کا موقف تھا کہ اسپیڈکس پی آئی اے کا ذیلی ادارہ ہے لیکن ہمیںکورونا وائرس کی آڑ میں نوکری سے نکال دیاگیا حالانکہ ہر ماہ ہماری تنخواہوں سے پیسے کٹتے رہے جبکہ ہماری گریجوٹی کے واجبات بھی ادا نہیں کئے گئے اوربغیرکسی پیشگی نوٹس یا اطلاع کے جبری برطرف کیا گیا انہوں نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ہوا بازی سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں