سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری

کھلی کچہری میں آنیوالے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے

پیر 25 جنوری 2021 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری،سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے،کھلی کچہری میں پولیس افسران بھی پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والی35 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر سی پی او راولپنڈی نے قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کیں،سی پی ا و نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور مقدمات کی تفتیش شفافیت و میرٹ کی بنیاد پرکرتے ہوئے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے،کھلی کچہر ی میں 07پولیس افسران نے بھی اپنے مسائل کے سلسلے میں درخواستیں پیش کیں جس پر سی پی ا ونے پولیس افسران کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں