راولپنڈی،تھانہ نصیرآباد پولیس کی کارروائی ،ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا

پیر 25 جنوری 2021 23:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) تھانہ نصیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نصیرا ٓباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ضررکے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم مسلم خان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم نے رقم کے تنازعہ پر سجاد نامی شخص کو زخمی کردیا تھا، اشتہاری مجرم سال2020 سے نصیر آباد پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیرا ٓباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہار ی مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں