تھانہ گنجمنڈی پولیس نے خود کوپولیس ملازم ظاہر کرنیوالا ملزم سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا

ایلیٹ فورس کی یونیفارم ،1رائفل44بور ،2میگزین اورایمونیشن برآمد ،مقدمہ درج کرلیا

پیر 26 جولائی 2021 23:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) تھانہ گنجمنڈی پولیس نے خود کوپولیس ملازم ظاہر کرنے والا ملزم سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا،ایلیٹ فورس کی یونیفارم ،01رائفل44بور ،02میگزین اورایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اوسٹی کی زیرنگرانی ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرنے والے ملزم محمد بلال اوراس کے سہولت کارناظم چن کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے ایلیٹ فورس کی یونیفارم، 01رائفل44 بور،02عدد میگزین اور ایمونیشن برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی راول نے ایس ڈی پی اوسٹی ،ایس ایچ اوگنجمنڈی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ نوسربازوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزیدتیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں