راولپنڈی ،جواء کھیلنے والی05قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم32ہزار 500روپے برآمد

ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) تھانہ ٹیکسلاپولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی،جواء کھیلنے والی05قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم32ہزار 500روپے برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ تاش جواء کھیلنے والے 05قمار بازوں کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان میںگل اصغر، رکن زمان، منگل خان، جاوید احمد، اور محمد جاوید شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم 32ہزار 500روپے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر جرائم کی جڑہے، قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں