چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ٹریفک ہیڈ کواٹر میں سرکل انچارجز کیساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد

شہر میں حادثات کی روک تھام اور منظم ٹریفک کے بہائو کے لیے ٹریفک قوانین پر مکمل عملدر آمد کروانے کے احکامات

منگل 21 ستمبر 2021 21:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ٹریفک ہیڈ کواٹر میں سرکل انچارجز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے افسران کو واضح پیغام شہر میں حادثات کی روک تھام اور منظم ٹریفک کے بہائو کے لیے ٹریفک قوانین پر مکمل عملدر آمد کروانے کے احکامات۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈ کواٹر میںایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میںتمام ٹریفک سرکل انچارجز نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے تمام سرکل انچارجز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر میں حادثات کی روک تھام اور منظم ٹریفک کے لیے قوانین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا جائے تمام ٹریفک سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دی جائے کہ وہ دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے اپنے فرائض منصبی محنت اور ایمانداری سے سر انجام دیں ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں لہذا تمام سرکل افسران مصروف اوقات میں اہم چوکوں پر خود موجود ہوں گے اور ٹیم ورک کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عملد ر آمدکرواتے ہوئے ٹریفک مسائل کے خاتمہ کے لیے ہر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ٹریفک وائیلشنز نہ روکنے اور ٹریفک پرابلم ہونے کی صورت میں متعلقہ سرکل اور سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں