ڈینگی کنٹرول کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

کوئی بھی محکمہ ڈینگی کنٹرول کی ذمہ داریوں میں تساہل اور کوتاہی کا ارتکاب پایا گیا تو سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے ،محمد علی

منگل 28 ستمبر 2021 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کہا ہے کہ ڈینگی کنٹرول کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور اگرکوئی بھی محکمہ کی جانب سے ڈینگی کنٹرول کی ذمہ داریوں میں تساہل اور کوتاہی کا ارتکاب پایا گیا تو سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں یکدم اضافہ تشویشناک ہے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنی ڈیوٹی سے بڑھ کر کام کرنا ہو گا۔

یہ باتیں انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ صحت، ماحولیات، آر ڈبلیو ایم سی، راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ اکتوبر کا مہینہ ڈینگی کے حوالے سے انتہائی اہم ہے ہیں کیونکہ عمومی طور پر اسی ماہ کے دوران ڈینگی کے کیسز بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی ناگزیر ہے اور اس ضمن میں سرکاری محکموں کے علاوہ عام شہری بھی اپنا کردار ادا کریں اور اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر اور دکانوں میں اردگرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔اجلاس میں ہر یونین کونسل کے مائیکرو پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں