اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شہر اور نواحی علاقوں میں سستی روٹی اور نان کی قیمتوں کے حوالے سے تندروں کی چیکنگ

جمعہ 19 اپریل 2024 18:10

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان کلرسیداں شہر اور نواحی علاقوں چوآ خالصہ اور دیگر میں سستی روٹی اور نان کی قیمتوں کے حوالے سے تندروں اور نان شاپس کو چیک کیا اور حکومت پنجاب کے احکامات پر نان بائیوں کی دوکانوں پر بینرز آویزاں کروادیئے اور اس دوران۔ انہوں نے متعدد بیکریاں بھی چیک کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کا کہنا تھا کہ جو قیمتیں پنجاب حکومت کی طرف سے مقرر کی گئیں ہیں ان پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ نان بائیوں کی دوکانوں پر بینرز آویزاں کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جہاں پر زائد قیمت وصول کی جائے فوری طور پر بینرز پر درج شدہ نمبرز پر اطلاع کریں انتظامیہ کاروائی کرئے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں