راولپنڈی کی ضلعی عدالت نے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 19 اپریل 2024 19:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) راولپنڈی کی ضلعی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنا دی ۔نیو ٹاؤن پولیس نے مجرم محمد شہزاد کو گزشتہ سال 1440 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

معزز عدالت کے جج نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی مؤثر پیروی کی جس کے پیش نظر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں