ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز نے، ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب ، ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ایئرپورٹ کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کر کے ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا، ایس ایچ او ایئرپورٹ نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور 4 افراد کو حراست میں لیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعہ کے باعث پیش آیا، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں