راولپنڈی پولیس کی شہر میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں،10ملزمان گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 20:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی، شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق دھمیا ل پولیس نے ملزم فہد سے 560 گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم واجد سے 520 گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم رئیس سے 225 گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم جمشید سے 10 لیٹر شراب،نصیر آباد پولیس نے ملزم شہریا ر سے ڈیڑھ لیٹر شراب برآمد کر لی۔

صادق آباد پولیس نے ملزم جنید سے 01 پستول 9mm بور معہ ایمونیشن،ملزم ٖثقلین سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم تیمور سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم غفران سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم علی سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں