پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز کے آر ایل اور واپڈا کا میچ ٹائی ہو گیا

بدھ 24 اپریل 2024 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز کے آر ایل اور واپڈا کا میچ ٹائی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں واپڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے ، بسم اللہ خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 86 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور دس چوکے شامل تھے ، کے آر ایل کی طرف سے کاشف علی نے دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں کے آر ایل کی ٹیم نے بھی مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے ، اس طرح یہ میچ ٹائی ہو گیا ، کے آر ایل کی طرف سے شرون سراج نے 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے ، وقار احمد 52 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، واپڈا کی طرف سے عاکف جاوید اور علی رضا تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، واضح رہے ایبٹ آباد میں اسٹیٹ بینک اور پی ٹی وی کے درمیان میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں