خضدار میں پاک آرمی 33 ڈویڑن اور ایف سی کے تعاون سے 3 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) پاک آرمی 33 ڈویژن اور فرنٹئیر کور (ایف سی) کے تعاون سے خضدار میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔میڈیکل کیمپ میں خضدار اور قرب و جوار کے سینکڑوں بچوں کا معائنہ اور ان کا علاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیمپ کا افتتاح ایک بچی سے کرایا گیا۔کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاؤٹس کرنل حافظ کاشف نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔خضدار میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کی وجہ سے بہت سارے والدین کو اپنے بچوں کو مفت آپریشن کرانے کی سہولت میسر آئی اور پاک آرمی و ایف سی کی ان کاوشوں کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں