راولپنڈی، گوجرخان پولیس کی کارروائی ،دکانداروں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

منگل 30 اپریل 2024 22:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے دکانداروں کو لوٹنے والے نوسرباز کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے نوسربازانعام کو گرفتار کرلیا،ملزم خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے دکانداروں سے رقم بٹورتا تھا۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں