راولپنڈی میں محنت کشوں کی ریلی ،خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

مزدوروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں اجرت میں اضافے کی تحریر درج تھی

بدھ 1 مئی 2024 19:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) یوم مزدور پر میونسپل کارپوریشن سے لیاقت باغ تک محنت کشوں نے ریلی نکالی جس میں خواتین محنت کشوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ،یوم مزدور ریلی میونسپل کارپوریشن، مری روڈ سے ہوتے ہوگئی لیاقت باغ پر اختتا م پذیر ہوگئی،ریلی میں شریک مزدوروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز رکھے تھے جس میں مزدوروںک ے حق میں نعرے درج تھے ،مزدوروں نے حکومت سے مزدور کی اجرت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مزدور اور محنت کش طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے،حکومت لیبر قوانین کی پالیسیز میں اصلاحات کرے،حکومت اداروں کی نجکاری کے فیصلے پر نظر ثانی کرے،مزدور طبقہ اضافی ٹیکسز کے باعث گھر کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہے، ریلی میں شریک مزدوروں نے شکاگو میں شہید ہونے والے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں