راولپنڈی ،10ملزمان سے 66 لیٹر شراب اور135گرام آئس برآمد،مقدمات درج

جمعرات 9 مئی 2024 23:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے 66 لیٹر شراب اور135گرام آئس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نی4ملزمان سیف ، عبدالغفور،عنایت اورسہیل سے 37لیٹرشراب ، نصیر آباد پولیس نے ملزم وقار سے 10لیٹرشراب ، وارث خان پولیس نے ملزم قمر سی5لیٹرشراب ، پیرودھائی پولیس نے ملزم زین سے 9لیٹرشراب ، سٹی پولیس نے ملزم عابد سی5لیٹرشراب ، دھمیا ل پولیس نے ملزم حسیب سی5لیٹرشراب ، ویسٹریج پولیس نے ملزم فیصل سے 135گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں