اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کیلئی3 دن کی پابندی عائد

پیر 13 مئی 2024 18:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جیل میں قیدی حوالاتیوں کی ملاقات پر 3 دن کے لئے پابندی عائد کر دی ہے پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیاجیل ذرائع کے مطابق پابندی کا فیصلہ جیل اطراف میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیاہے جس کے تحت ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے تک رہے گااس دوران جیل انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے جیل میں ہنگامی فرضی مشقیں کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں