چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

پیر 13 مئی 2024 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور حکومتِ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹI- سالانہ 2024ء منعقد ہو رہا ہے چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان نے مختلف امتحانی مراکز گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز سینٹر اے، بی تلہ گنگ ضلع چکوال،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سینٹر اے،بی تلہ گنگ ضلع چکوال،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر.1،قائد اعظم ایجوکیشنل سسٹم تلہ گنگ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر.1تلہ گنگ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر.1(مارکنگ سینٹر)، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فاروویمن سینٹر اے ایف بلاک، راولپنڈی،گورنمنٹ کالج فار وویمن سیٹلائٹ ٹاؤن سینٹر بی ایف بلاک، راولپنڈی،مدرسہ ملیہ اسلامیہ سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں امتحانی مرکز میں پنکھوں اور ٹھنڈے پانی کی سہولیات شاملِ امتحان اُمیدواران کو ہر صورت فراہم کی جائے۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طورپر آر۔ آئی کو مطلع کریں تاکہ اس کا حل نکالا جاسکے۔شاملِ امتحان اُمیدواران کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

امتحانی مراکز کے دورے کے بعد مارکنگ سینٹر کا وزٹ کیا اور مارکنگ کے معیار کو چیک کیا۔ مارکنگ کرنے والے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکنگ کرتے وقت میرٹ اور شفافیت کا خاص خیال رکھیں اور بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایس۔ او۔ پیز پر عملد رآمد یقینی بنائیں۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹI- کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں چکوال، گورنمنٹ گرلز ایسو سی ایٹ کالج بوچھال کلاں چکوال،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہارچکوال، عسکری کیڈٹ کالج کلرکہارچکوال کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے شاملِ امتحان اُمیدواران سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیااور اُمیدواران کو اپنی تمام تر توجہ پیپر کی طرف مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔ امتحانی مرکز میں روشنی اور سیکورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دور دراز امتحانی مراکز کے دورے کرنے کا مقصد شاملِ امتحان اُمیدواران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تعلیمی بورڈ، راولپنڈی نے ڈویژن بھر میں بہترین اور عمدہ امتحانی انتظامات کئے ہیں۔\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں