راولپنڈی ،منشیات فروش اور شراب سپلائر 10 ملزمان گرفتار

قبضہ سی5 کلو سے زائد چرس ، 85 لیٹر شراب اور آئس برآمد،مقدمات درج

منگل 14 مئی 2024 22:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) راولپنڈی نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی5 کلو سے زائد چرس ، 85 لیٹر شراب اور آئس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم عابد سی1کلو 600 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم حسنین سی1 کلو 400گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم نوید اختر سی1کلو 100 گرام چرس،ملزم احمد حسن سے 15 لیٹر شراب، دھمیال پولیس نے ملزم وجاہت سے 600 گرام چرس،ملزم غلام عباس سے 20 لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم طاہر سے 550 گرام چرس وارث خان پولیس نے ملزم مالک بھٹی سے 150 گرام آئس، بنی پولیس نے ملزم سلمان سے 45 لیٹر شراب، سٹی پولیس نے ملزم آصف سے 10 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے کیلئے کریک ڈائون جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں