راولپنڈی،مختلف مقدمات میں مطلوب3اشتہاری مجرمان گرفتار

منگل 14 مئی 2024 22:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب3اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضرر اور خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے کے مقدمہ میں مطلوب2اشتہاری مجرمان لبنٰی اور ارشاد کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرمان سال2022سے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھے،سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیات کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شفقت کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال 2023سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا ۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں