راولپنڈی،3 ملزمان سے سامان آتش بازی اور کھلا پیٹرول برآمد،مقدمات درج

منگل 14 مئی 2024 22:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی3 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے سامان آتش بازی اور کھلا پیٹرول برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کرنے والی2 ملزمان طیب اور عمارکو گرفتار کر لیا ،ملزمان سے سامان آتش بازی برآمدہوا،نصیر آباد پولیس نے کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا، ملزم سے کھلا پیٹرول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ آتش بازی اور دیگر قانون شکنی کے ذریعے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں