راولپنڈی،13 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

منگل 14 مئی 2024 22:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) نصیر آباد پولیس نے کارروا ئی کرتے ہوئی13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ ملزم عارف نے اس کی 13سالہ بیٹی کو اپنی بیٹھک میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، نصیر آباد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پرفوری مقدمہ درج کرکے ملزم عارف کو گرفتار کرلیا،متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں