ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کا ڈی جی آر ڈی اےکنزہ مرتضیٰ اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا سلیم اشرف کے ہمراہ اصغر مال روڈ کا دورہ

منگل 14 مئی 2024 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ممبر قومی اسمبلی NA-56 راولپنڈی محمد حنیف عباسی نے ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف کے ہمراہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) کی جانب سے تعمیر کی جانے والی اصغر مال روڈ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزی مرتضیٰ نے اصغر مال روڈ کے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آر ڈی اے اصغر مال کو ماڈل روڈ بنا رہا ہے جہاں کام کا معیار بہترین ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ سڑک کی تعمیر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور باقی ماندہ کام بھی ہفتے کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف نے بتایا کہ اصغر مال روڈ کی روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈریجنگ/ڈیسلٹنگ کا کام واسا کی طرف سے کیا جا رہا ہے حالانکہ یہ واسا کی ذمہ داری نہیں ہے تاہم ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایت پر واسا نے جدید ترین ونچ مشینیوں کی مدد سے یہ کام سر انجام دیا ہے انہوں آئندہ مون سون سیزن کے لیے واسا راولپنڈی کی تیاریوں کے بارے میں بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واسا لئی نالہ اور شہر کی tributaries کی ڈریجنگ/ڈیسلٹنگ کا کام جلد شروع کرے گا۔جس کیلئے ٹینڈرنگ پراسیس شروع کر دیا گیا ہے۔\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں