راولپنڈی، پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی افسران کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 14 مئی 2024 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں، ڈی ایس پی (ایم ٹی) محمد عرفان، ڈاکٹر حسنین بخاری، ڈاکٹر حمیرا شفیع اور نمائندوں سمیت 40 تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ڈاکٹر حمیرا شفیع نے تفتیشی افسران کو منشیات کے استعمال سے جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور ان کی علامات سے متعلق لیکچر دیا۔انہوں نے منشیات کی تشخیص کے لیے ڈرگ ٹیسٹوں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔ورکشاپ کا مقصد منشیات سے ہونے والے نقصانات سے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا اور تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں