راولپنڈی،پولیس لائنز ہیڈکوارٹر ز میں تفتیشی افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ

افسران کو منشیات کے استعمال سے جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور ڈرگ ٹیسٹوں کے متعلق آگاہی لیکچر دیا گیا

منگل 14 مئی 2024 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پولیس لائنز ہیڈکوارٹر ز میں تفتیشی افسران کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیاگیاجس میں تفتیشی افسران کو منشیات کے استعمال سے جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور ڈرگ ٹیسٹوں کے متعلق آگاہی لیکچر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں چغتائی لیب کے تعاون سے تفتیشی افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، ورکشاپ میں، ڈی ایس پی MT محمد عرفان، ڈاکٹر حسنین بخاری، ڈاکٹر حمیر ا شفیع اور نمائندوں سمیت40 تفتیشی افسران نے شرکت کی،ورکشاپ میں تفتیشی افسران کو ڈاکٹر حمیر ا شفیع نے منشیات کے استعمال سے جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اوران کی علامات کے متعلق لیکچر دیا، منشیات کی تشخیص کے لیے ڈرگ ٹیسٹوں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی، ورکشاپ کا مقصدمنشیات سے ہونے والے نقصانات سے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنااور تفتیشی افسران کی استعدا ر کار میں اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں