راولپنڈی،جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنیوالی2 نوسر باز گرفتار،3لاکھ 15ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد

منگل 14 مئی 2024 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والی2 نوسر باز وں کوگرفتارکرکی3لاکھ 15ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والی2 نوسر بازمحمد شعبان اور علی حسنین کو گرفتار کرلیا، ملزمان سی3لاکھ15ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں، سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، نوسر بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں