سیکرٹری دفاعی پیداوار سے اٹلی کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل لوسیانو پورٹولانو کی ملاقات

منگل 14 مئی 2024 22:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) وفاقی سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد چراغ حیدر سے اٹلی کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع/نیشنل آرمامنٹس ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل لوسیانو پورٹولانو نے منگل کو وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی میں ملاقات کی ۔وفاقی سیکرٹری دفاعی پیداوار نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اٹلی کی دفاعی صنعتی صلاحیت اور ہماری دفاعی افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت کو سراہا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد چراغ حیدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے پاس توانائی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں بہت زیادہ استعداد ہے جس میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات ہیں جنہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں کے باقاعدہ تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں